Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس:عطا تارڑ سمیت 13 لیگی رہنماؤں حفاظتی ضمانت منظور

عدالت نے 25، 25 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 13 لیگی رہنماؤں کی 14 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کی۔
شائع 22 اگست 2022 12:45pm
لیگی رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت 25، 25 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
لیگی رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت 25، 25 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ سمیت 13 لیگی رہنماؤں کی 14روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامرفاروق نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں لیگی رہنماؤں کی ضمانت کی درخواست پرسماعت کی۔

درخواست گزاروں کی جانب سے قیصرامام ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

مزید پڑھیں: عطا تارڑ کی 14روز کی حفاظتی ضمانت منظور

رانا مشہود نے کہا کہ 14 روزہ حفاظتی ضمانت کی درخواستیں ہیں، پرچہ لاہور میں ہے، 14دنوں تک ہماری حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت نے 25، 25 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 13 لیگی رہنماؤں کی 14 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کی۔

اس سے قبل 15 اگست کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے عطاتارڑکی 14روز کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔

PMLN

Justice Amir Farooq

Islamabad High Court

Ataullah Tarar