Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان کا بیانیہ گھناؤنا ہے، جسے معاف نہیں کیا جاسکتا، وزیر داخلہ

رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پچھلے 10 دنوں سے شہباز گل کے معاملے پر تماشا لگایا ہوا ہے۔
شائع 21 اگست 2022 01:06pm
راناثنا اللہ نے شہباز گل پر دوران حراست تشدد نہ ہونے  کی تصدیق کردی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
راناثنا اللہ نے شہباز گل پر دوران حراست تشدد نہ ہونے کی تصدیق کردی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے واضح کہا ہے کہ عمران کا بیانیہ گھناؤنا ہے، جسے معاف نہیں کیا جا سکتا، ان کا بیانیہ غیرملکی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ راناثنا اللہ نے شہباز گل پر دوران حراست تشدد نہ ہونے کی تصدیق کردی۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ شہباز گل نے خود بھی کسی کے سامنے یہ نہیں کہا کہ ان پر تشدد ہوا ہے، پی ٹی آئی نے پچھلے 10 دنوں سے شہباز گل کے معاملے پر تماشا لگایا ہوا ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ شہباز گل نے 8 اگست کو فکس میچ میں حصہ لیا اور عمران نیازی کا بیانیہ آگے بڑھایا، فوج میں کمانڈ کا حکم نہ ماننے پر اکسایا، اسٹیبلشمنٹ کی سیاست میں مداخلت پر بہت سوں نے بات کی، کسی رہنما نے فوجیوں کو کمان کے خلاف نہیں اکسایا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہبازگل نے8 اگست کومنصوبےکےتحت ادارے کے خلاف بیان دیااور 9 اگست کومقدمہ درج ہوا، شہباز گل کو10 اگست کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا، وہ مسکراتے ہوئے عدالت آئے اور کوئی شکایت نہ کی، عدالت نے11 اگست تک شہباز گل کو جیل بھیج دیا۔

رانا ثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ شہبازگل پرتشددکےالزام کی مکمل انکوائری کی، ان پر تشدد کا کوئی ثبوت نہیں ملا، 16 اگست کو شہباز گل نے تشدد کی کوئی بات نہیں کی،17 اگست کو طبی بنیادوں پر ان کا جوڈیشل ریمانڈ دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ بطور جماعت تشدد کے سخت خلاف ہے، تشدد انسان کی تذلیل اور آئین کی خلاف ورزی ہے، ہر قسم کے تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ عمران خان کےدور میں اپوزیشن پرظلم ہوا، ہم نےذہنی اور جسمانی تشدد برداشت کیا، عمران نیازی نے پاکستان پر وہ الزامات لگائے ہیں جو ملک دشمن بھی نہیں لگاتے۔

وزیرداخلہ نے عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پولیس افسران کو شدید نتائج کی دھمکیاں دیں، ان کو مخالفین پر جھوٹے کیسز بنواتے شرم نہیں آئی، عمران خان اپنی حرکتوں پر قوم سے معافی مانگیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل کو دوران حراست سانس کا مسئلہ نہیں تھا، ان پر کوئی تشدد ہوا ہے تو نشانات دکھائیں، شہباز گل کی دمے کی بیماری کا تشدد سے کیا تعلق ہے، جیل میں تشدد ہوا ہے تو ذمہ دار پنجاب حکومت ہے۔

بلوچستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ سانحہ لسبیلہ کے شہدا کےخلاف پی ٹی آئی نےمہم چلائی، مہم میں شہدا کےخلاف باتیں کی گئیں، عمران خان کی قیادت میں چلنے والی اس مہم سے شہدا کے خاندانوں کو بھی تکلیف پہنچی۔

Interior Minister

imran khan

Rana Sanaullah

shahbaz gill

islamabad police