Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان کا شہباز گل پر تشدد کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

مجسٹریٹ صاحبہ آپ بھی تیار ہو جائیں آپ کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا اور اب ساری قوم اعلیٰ عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے
شائع 20 اگست 2022 10:21pm
قانون کی بالادستی کی دھجیاں اڑائیں۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
قانون کی بالادستی کی دھجیاں اڑائیں۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
Imran Khan Addressing PTI Rally in Islamabad | Aaj News

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تھریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی پر کیس کرنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران کان نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں لوگوں پر دہشت پھیلانے کے علاوہ انہیں غلام بنانے کی کوشش ہورہی ہے۔

ہم آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی پر کیس کریں گے

انہوں نے کہا کہ شہباز گل کو تشدد کر کے توڑنے کی کوشش کی گئی، اس پر قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تشدد کیا اور اگر گل پر اس طرح کا تشدد ہو سکتا ہے تو یہ کسی پر بھی ہوسکتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ شہباز گل پر تشدد کے خلاف ہم آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی پر کیس کریں گے، ہم سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے، مجسٹریٹ صاحبہ آپ بھی تیار ہو جائیں آپ کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا اور اب ساری قوم اعلیٰ عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے۔

کل لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ کروں گا

پی ٹی آئی چیئرمین نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ میں کل سے مسلسل سڑکوں پر ہوں گا اور کل لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ کروں گا البتہ جو سننا چاہتے ہیں انہیں سنا رہا ہوں، ہمارے راستے میں جو آئے گا وہ مٹ جائے گا، کوئی ہمیں نہیں روک سکتا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ زرداری، فضل الرحمان اور مریم نواز نے شہباز گل سے بھی سخت باتیں کیں، ہم ان کے خلاف بھی کیس کریں گے کیونکہ ان لوگوں نے قانون کی بالادستی کی دھجیاں اڑائیں۔

نیوٹرلز کیلئے ضروری ہے وہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں

ان کا کہنا تھا کہ میں آج اپنے نیوٹرلز سے ہوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا واقعی آپ نیوٹرل ہیں، نیوٹرلز کو کہتا ہوں یہ پاکستان کا مسئلہ ہے، آپ کے لئے ضروری ہے آپ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں۔

Supreme Court

اسلام آباد

imran khan

pti rally

Neutral