Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کوئٹہ میں شوہر کی فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما جاں بحق

شوہر نے اپنے بھائی کے ہمراہ ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی
اپ ڈیٹ 20 اگست 2022 10:23pm
ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ فوٹو — فائل
ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ فوٹو — فائل

کوئٹہ: سریاب روڈ پر شوہر کی فائرنگ سے عدالت پیشی پر جانے والی رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بلوچستان نرگس بلوچ جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق سریاب روڈ شاہین بنگلوز میں رہائش پذیر پی ٹی آئی رہنما نرگس ہفتہ کی صبح عدالت میں پیشی کے لئے گھر سے پیدل سریاب روڈ پہنچی اور رکشے کا انتظار کر رہی تھی کہ اسی دوران ان کے شوہر نے اپنے بھائی کے ہمراہ ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔

پولیس نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال 15 مارچ کو مقتولہ کے ڈرائیور نے ان کے چار بچوں بشمول پانچ سالہ حسنین، 7 سالہ کشمالہ بی بی 8 سالہ زین اللہ اور 10سالہ اقصیٰ بی بی کو ذبح کردیا تھا جس میں تین بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے بھائی غلام حیدر کی مدعیت میں اس کے بہنوئی عطا اللہ اور اس کے بھائی کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

pti

quetta

firing incident