Aaj News

جمعہ, دسمبر 20, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیلا حدید نے اپنی شہرت فلسطینیوں کے لئے وقف کردی

فلسطین کی حمایت کرنے پردوستوں نے مجھے مکمل طور پرتنہا چھوڑ دیا
شائع 20 اگست 2022 11:18am
بیلا کا شمار ٹاپ فیشن ماڈلز میں کیا جاتا ہے، فائل تصویر
بیلا کا شمار ٹاپ فیشن ماڈلز میں کیا جاتا ہے، فائل تصویر

معروف امریکی ماڈل بیلا حدید فلسطین پرجاری اسرائیل کے مظالم کے خلاف سب سے زیادہ بولنے والی شخصیات میں سے ایک ہیں۔

بیلا حدید کا کہنا ہے کہ وہ اپنی شہرت کو فلسطینیوں کے مقاصد کوآگے بڑھانے کے لیے استعمال کریں گی، ساتھ ہی بیلا خود کو خوش قسمت تصورکرتی ہیں کہ وہ اپنی حمایت کا اظہار کرسکتی ہیں۔

امریکی ماڈل بیلا فلسطینیوں کی حمایت کرنے کی وجہ سے سب سے زیادہ مخافت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ 2012 میں ایک امریکی اخبارمیں ایک پورے صفحے کا اشتہارشائع کیا گیا تھا، جس میں بیلا حدید سمیت فلسطین کی حمایت کرنے والوں کے بیانات کی مذمت کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔

بیلا حدید نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں اظہارخیال کیا کہ فلسطین کی حمایت کرنے کے کچھ منفی نتائج بھی برآمد ہوئے ہیں۔

انہوں نے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ بہت سی کمپنیاں کام کرنا چھوڑ دیتی ہیں اور میرے دوستوں نے بھی مجھے مکمل طور پرتنہا چھوڑ دیا ہے۔

خیال رہے بیلا فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں جبکہ ان کا شمار ٹاپ فیشن ماڈلز میں کیا جاتا ہے۔

Israel

Palestine

Bella Hadid