Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند، صارفین پریشان

بحالی کے لئے متعلقہ آپریٹرز کے ساتھ کام کیا جارہا ہے
اپ ڈیٹ 19 اگست 2022 11:23am
بحالی کے لئے متعلقہ آپریٹرز کے ساتھ کام  کیا جارہا ہے، پی ٹی اے حکام
بحالی کے لئے متعلقہ آپریٹرز کے ساتھ کام کیا جارہا ہے، پی ٹی اے حکام

ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس کی بندش کی وجہ سے صارفین پریشان ہوگئے۔

آج نیوز کے مطابق انٹرنیٹ کی بندش کے سبب اسلام آباد، راولپنڈی، لاہورسمیت دیگرشہروں میں صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی آے) کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کی جانب سے اطلاع ملی ہے کہ جنوب اور شمال کے درمیان ڈیٹا نیٹ ورکس میں دشواری ہورہی ہے، جس کی وجہ سے انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

پی ٹی آے کی جانب سے اس معاملے کی تحقیقات سمیت صورتحال کی نگرانی بھی جارہی ہے جس کی مزید اپڈیٹس شیئر کی جائیں گی۔

پی ٹی سی ایل کے مطابق شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ہمارے آپٹیکل فائبر نیٹ ورک میں کچھ تکنیکی خرابیوں کا سامنا ہے، جس کے نتیجے میں شمالی اور وسطی علاقوں میں صارفین کو انٹرنیٹ کی بندش کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ہماری ٹیمیں ترجیحی بنیادوں پر سروسز کو بحال کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

گزشتہ روز پی ٹی آے کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال کی وجہ سے بلوچستان کے متعدد اضلاع میں انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں پی ٹی آے نے لکھا کہ فائبر کے تار کٹ جانے کی وجہ سے کیچ، پنجگور، گوادر اور ملحقہ علاقوں میں وائس اور ڈیٹا سروسز متاثر ہوئی ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق سیلاب اور بارش کی وجہ سے تین سیلولر موبائل آپریٹرز (ٹیلی نار، زونگ اور یوفون) اورپی ٹی سی ایل کی سروسز متاثر ہوئی ہیں جن کی کی بحالی کا کام جاری ہے۔

پی ٹی اے متاثرہ مواصلاتی نطام کی جلد بحالی کے لیے متعلقہ آپریٹرز کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق یکم جون سے اب تک 201 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

یہ اموات بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی، خضدار کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ موسیٰ خیل اورسبی میں ہوئی ہیں۔

پاکستان

بلوچستان

PTA

NDMA