سپریم کورٹ نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست پرفیصلہ سنادیا
ایم کیوایم نے انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست دائرکی تھی
سپریم کورٹ نے ایم کیوایم پاکستان کی سندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستوں پرسماعت چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں ہوئی۔
سپریم کورٹ نےدرخواست مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ کے لئے ووٹنگ 28 اگست کو ہی ہوگی۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ درخواست پربلدیاتی انتخابات منسوخ نہیں کیےجاسکتے، اہم حلقہ بندیوں کے معاملے پرمتعلقہ فورم سے رجوع کریں۔
Supreme Court
Jamat e Islami
MQM Pakistan
Sindh Local Government Election
مقبول ترین
Comments are closed on this story.