Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

بس حادثہ: صدر اور وزیراعظم کا قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

عارف علوی اور شہباز شریف نے المناک حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
اپ ڈیٹ 16 اگست 2022 03:44pm
حادثے کے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی ہدایت اورآئی جی موٹروے سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی گئی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
حادثے کے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی ہدایت اورآئی جی موٹروے سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی گئی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے موٹر وے ایم 5 پر المناک بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت نے المناک حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

عارف علوی نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حادثات سے بچنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جانے چاہئیں،حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد اور ٹریفک قوانین کی پاسداری ایسے حادثات سے بچنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔

‘جلال پور پیر والا انٹر چینج پر آئل ٹینکر کا حادثہ افسوناک ہے’

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جلال پور پیر والا انٹر چینج پر ہونے والا آئل ٹینکر کا حادثہ نہایت ہی افسوناک ہے، حادثے میں 20 قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھی اور رنجیدہ ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ میری دعائیں غم زدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

‘بس اور ٹینکر کے درمیان تصادم کا سن کر بے حد افسوس ہوا’

وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود نے المناک بس حادثے پر اپنے بیان میں کہا کہ ملتان میں موٹروے ایم 5 پر بس اور ٹینکر کے درمیان تصادم کا سن کر بے حد افسوس ہوا، متاثرہ خاندانوں سے سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔

اسعد محمود نے آئی جی موٹروے پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مسافروں اور زخمیوں کو فوران امداد فراہم کی جائے۔

آصف زرداری، فضل الرحمان سمیت دیگر جماعتوں کا اظہار ہمدردی

اسپیکر راجہ پرویز اشریف، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وفاقی وزرا، سابق صدر آصف علی زرداری ،مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے بھی حادثے پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

traffic accident

Islamabad High Court

Arif Alvi

President of Pakistan

death casualties

PM Shehbaz Sharif

Moterway M5

molana asad mehmood