Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ: مریم نواز نے اپنی ہی حکومت کے فیصلے کو مسترد کردیا

میں عوام کے ساتھ کھڑی ہوں، اس فیصلے کی تائید نہیں کر سکتی، مریم نواز
اپ ڈیٹ 16 اگست 2022 10:23am
نواز شریف نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی، نائب صدر (ن) لیگ
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
نواز شریف نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی، نائب صدر (ن) لیگ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر اپنی ہی حکومت کے فیصلے کو مسترد کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں مریم نواز نے لکھا کہ میں عوام کے ساتھ کھڑی ہوں، اس فیصلے کی تائید نہیں کر سکتی۔

اپنی ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے لکھا کہ نواز شریف نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی اور یہاں تک کہہ دیا کہ میں مزید ایک پیسے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈال سکتا اور اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تو میں اس فیصلے میں شامل نہیں ہوں اور میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔

گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 233 روپے 91 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 244 روپے 95 پیسے سے کم ہو کر 244 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل 43 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا، لائٹ ڈیزل اب 191 روپے 32 پیسے سے بڑھ کر191 روپے 75 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 67 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 201 روپے 07 پیسے سے کم کرکے 199 روپے 40 پیسے فی لیٹر کردی گئی۔

دوپیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوچکا ہے۔

PMLN

Nawaz Sharif

petrol price

Maryam Nawaz

اسلام آباد

petroleum prices

pmln govt