Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

(ن) لیگی رہنماعطا اللہ تارڑ کی 14روز کی حفاظتی ضمانت منظور

عطا اللہ تارڑ نے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج مقدمےمیں حفاظتی ضمانت کی درخواست کی تھی۔
شائع 15 اگست 2022 02:31pm
جسٹس عامر فاروق نے عطا اللہ تارڑ  کی حفاظتی ضمانت منظور کی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
جسٹس عامر فاروق نے عطا اللہ تارڑ کی حفاظتی ضمانت منظور کی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماعطا اللہ تارڑ کی 14روز کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامرفاروق نے عطااللہ تارڑکی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

وکیل نے مؤقف اپنایاکہ لاہورکی متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں، رجوع کرنے کے لیے حفاظتی ضمانت دی جائے ۔

بعدازاں عدالت عالیہ نے عطااللہ تارڑ کی 14دن کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج مقدمےمیں حفاظتی ضمانت کی درخواست کی تھی۔

PMLN

Justice Amir Farooq

Islamabad High Court

Ataullah Tarar