Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یورپی یونین کی سفیرنے پاکستان سے انوکھے اندازمیں محبت کا اظہار کیا

پاکستانیوں کی جانب سے شئیرکی گئی ویڈیو کو خوب پسند کیا جارہا ہے
شائع 12 اگست 2022 03:52pm
اسکرین گریب تصویر ـــــ یورپی یونین ٹوئٹر اکاؤنٹ
اسکرین گریب تصویر ـــــ یورپی یونین ٹوئٹر اکاؤنٹ

پاکستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر پاکستانیوں کی طرح ملک میں تعینات یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹررینا نے قومی ترانے کی دھن بجاکرمحبت کا اظہار کیا۔

یورپی یونین پاکستان کے تصدیق شدہ ٹوئٹراکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شئیرکی گئی، جس میں سُنا جاسکتا ہے کہ ڈاکٹر رینا خوبصورت اندازمیں بڑی مہارت کے ساتھ باجے پر قومی ترانے کی دُھن بجارہی ہیں۔

قومی ترانے کی ویڈیو ایک منٹ 31 سیکنڈ کی ہے، جس میں یورپی یونین کی سفیر نے قومی پرچم کے رنگ والا لباس بھی زیب تن کیا ہوا ہے۔

ڈاکٹررینا کی ویڈیو کوسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کی جارہا ہے، جبکہ حکومتِ پاکستان نے بھی اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ویڈیو شئیر کی ہے۔

پاکستان

European Union

independence day