Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اورنج لائن میٹرو ٹرین میں سفر کرنے والوں کے لیے اچھی خبر

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین میں بزرگوں اور خصوصی افراد کو مفت سفر کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
شائع 12 اگست 2022 02:28pm
اورنج لائن میٹروٹرین میں بزرگوں اور خصوصی افراد کا سفر مفت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
اورنج لائن میٹروٹرین میں بزرگوں اور خصوصی افراد کا سفر مفت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اورنج لائن میٹروٹرین میں بزرگوں اور خصوصی افراد کا سفر مفت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کی زیرصدارت اجلاس اجلاس ہوا ، جس میں اورنج لائن میٹرو ٹرین میں بزرگوں اور خصوصی افراد کو مفت سفر کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

اس موقع پر پرویز الہیٰ نے کہا کہ خواتین اور طلبا کو بھی اورنج، میٹروٹرین کے کرائے میں رعایتی پیکیج دیا جائے گا، اورنج لائن میٹرو ٹرین کے اسٹیشنز پر سولر سسٹم بھی لگائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اورنج لائن میٹروٹرین کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا جائزہ لینے کے لیے ایڈوائزری کمیٹی بھی تشکیل دے دی ۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک بس کا پہلا پائلٹ پراجیکٹ لاہور میں شروع کیا جائے گا، عوام کو جدیدترین ماحول دوست بسوں میں سفر کی بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔

cm punjab

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

orange line metro train