Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

چوری کا سُراغ لگانے والے کے لیے لاکھوں روپے انعام کا اعلان

چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئیں
شائع 12 اگست 2022 01:47pm
اسکرین گریب تصویر
اسکرین گریب تصویر

امریکی شہرنیویارک میں چوروں نے بڑی پُھرتی کے ساتھ 45 سیکنڈ میں جیولری کی دوکان کا صفایا کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق دن دیہاڑے دیدہ دلیری کے ساتھ 4 مسلح چوروں نے نیویارک شہرمیں واقع جیولری کی دوکان لوٹ لی، جس کی سی سی ٹی وی مںظرعام پرآگئی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چہروں پرماسک لگاہونے کے باعث ملزمان کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔

ویڈیوکےآغازمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص نے اسٹور کا دروازہ کھول کر اندرآنے میں معاونت کی اور خود باہر کھڑے رہ کرایسے ظاہرکیا کہ سب معمول کے مطابق ہے۔

دکان کے اندر کالے کپڑے اورماسک پہنے دو چوراندرداخل ہوئے اس کے بعد تیسرے کواندرآتے دیکھا جاسکتا ہے۔

نیویارک پولیس کی جانب سے چوروں کی گرفتاری میں مدد کرنے والے فرد کو3500 ڈالر(7 لاکھ پاکستانی روپے) انعامی رقم دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

New York

Robbery

USA