Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

ہمیں دباؤ ڈال کر اتحادی حکومت کو تسلیم کرنے کا کہا جاتا ہے: فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم سے دباؤ و جبر سے موجودہ...
شائع 11 اگست 2022 05:15pm
کیا پاکستان میں ایسا بھی ہوتا ہے۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
کیا پاکستان میں ایسا بھی ہوتا ہے۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
Fawad Chaudhry ki hungami press conference | Aaj News

سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم سے دباؤ اور جبر سے موجودہ اتحادی حکومت کو تسلیم کرنے کا کہا جاتا ہے لیکن ایسا نہیں ہوسکتا۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صرف اُس حکومت کو تسلیم کیا جائے گا جس کی تشکیل ملک کے عوام خود کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا گیا جن سے ان کی 5 ماہ کی بچی کو ملنے نہیں دیا جا رہا، اسی طرح 25 مئی کو بھی یہی سب ہوا تھا، کیا پاکستان میں ایسا بھی ہوتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی لاہور میں عظیم الشان اجتماع کرنے جارہی ہے ہماری جماعت جہاں جلسہ کرتی ہے وہاں ریاستی اثاثوں کو نقصان نہیں پہنچاتی اور ہم نے ذمہ داری سے انشور کیا آسٹروٹرف کو نقصان نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے 13 اگست کو ہونے والے جلسے کے لیے نیشل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں گزشتہ روز آسٹروٹرف اکھاڑ دیا گیا جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے جب کہ تحریک انصاف نے اس ضمن میں مؤقف اپنایا کہ یہ آسٹروٹرف سرگودھا منتقل کیا جائے گا، جس کی سمری پہلے سے ہی تیار تھی۔

مریم اونگزیب پریس کانفرنس کے دوران موبائل میں کینڈی کرش کھیلتی ہیں

فواد چوہدری نے کہا کہ معلوم نہیں ن لیگ کی سیکرٹری اطلاعات کو کیا مسئلہ جو پریس کانفرس کے دوران موبائل میں کینڈی کرش گیم کھیلتی رہتی ہیں جنہوں نے پی ٹی وی کا بیڑا غرق کردیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ یہی پی ٹی وی ہمیں 41 کروڑ روپے کے خسارے میں ملا تھا جس کو ہم نے 4 ارب روپے کا منافع بخش بنایا اور اگر دو تین مہینے ایسے ہی چلا تو ریاستی نشریاتی ادارہ ایک بار پھر خسارے میں آجائے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مصدق ملک بار بار عارف نقوی کا پوچھتے ہیں، انہیں چاہیئے یہ مفتاح اسماعیل سے پوچھیں کیونکہ عارف نقوی مفتاح اسماعیل کے گہرے دوست ہیں۔

imran khan

lahore

Fawad Chaudhary

PTI jalsa

Hockey Stadium