Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہاسٹل کے واش روم سے غیر ملکی ڈاکٹر کی لاش برآمد

صومالیہ سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ ڈاکٹر کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔
شائع 10 اگست 2022 06:01pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملتان میں ہاسٹل کے واش روم سے غیر ملکی ڈاکٹر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق صومالیہ سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ ڈاکٹر کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے، جس کی گردن کے دائیں اور بائیں جانب زخموں کے نشانات ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واش روم میں سے ایک چھری بھی ملی ہے، عبدالرحمان کے ساتھ رہائش پذیر ڈاکٹر عبدالعزیز کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ڈاکٹر عبدالرحمان کے ساتھ اعجاز نامی شخص بھی رہائش پذیرتھا جو گزشتہ کئی روز سے لاپتہ ہے۔

Multan

Murder

Somali Doctor