Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

‘مائنس اور پلس کا فیصلہ زمینی خداؤں نے نہیں ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے کرنا ہے’

سیاسی جماعتوں کے درمیان شدید ٹکراؤ کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے، شیخ رشید
شائع 08 اگست 2022 12:33pm
جب چیف الیکشن کمیشنر پر ہی اعتبار نہیں ہوگا تو عمران خان الیکشن کو کیسے مانے گا؟۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
جب چیف الیکشن کمیشنر پر ہی اعتبار نہیں ہوگا تو عمران خان الیکشن کو کیسے مانے گا؟۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مائنس اور پلس کا فیصلہ زمینی خداؤں نے نہیں ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے کرنا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان شدید ٹکراؤ کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے، صوبے اور مرکز آمنے سامنے آگئے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ مائنس اور پلس کا فیصلہ زمینی خداؤں نے نہیں ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے کرنا ہے ،غیر یقینی سیاسی اور معاشی حالات سب کے چراغ بجھا سکتے ہیں،اگست ترقیوں، تعیناتیوں اور تنزلیوں کا مہینہ ہے۔

سابق وزیرداخلہ نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ حکمران جماعتوں نے اپنے کیس سامنے رکھ کر نیب میں ترمیم کی ہیں، جب چیف الیکشن کمیشنر پر ہی اعتبار نہیں ہوگا تو عمران خان الیکشن کو کیسے مانے گا؟۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ احتساب اور ججز کی تقرری صدر نہیں، کرپشن زدہ لوگ کریں گے، جیلیں غریبوں کے لیے،اشرافیہ کے لیے یہ 5 اسٹار ہوٹل ہیں، 12اگست کو 3بجے اہم پریس کانفرنس کروں گا۔

Sheikh Rasheed

Supreme Court

ECP

اسلام آباد

imran khan

Awami Muslim League