Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

‘اسلامی ٹچ دینے والے فنکاروں کو اب “قانونی ٹچ” کی ضرورت ہے’

عالمی بنارسی ٹھگ غیرملکیوں سے غیرقانونی ڈالر لیتے پکڑے گئے، وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ
شائع 07 اگست 2022 01:36pm
فارن فنڈنگ کے مجرم 8 سال سے“قانونی ٹچ“ سے بھاگ رہے ہیں۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فارن فنڈنگ کے مجرم 8 سال سے“قانونی ٹچ“ سے بھاگ رہے ہیں۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اسلامی ٹچ دینے والے فنکاروں کو اب “قانونی ٹچ” کی ضرورت ہے کیونکہ فارن فنڈنگ کے مجرم 8 سال سے“قانونی ٹچ“ سے بھاگ رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناءاللہ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عالمی بنارسی ٹھگ غیرملکیوں سے غیرقانونی ڈالر لیتے پکڑے گئے، ہر چوری پکڑے جانے پر جھوٹا عمران اینڈ فارن ایجنٹس کمپنی مکاری، فنکاری اور عیاری کرنے لگتے ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس سے پتہ چلا کہ عمران نیازی کتنا گندا کردار ہے، شہدا کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے گندے اور گھٹیا کردار ہیں۔

وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی نے 8 سال پوری کوشش کی کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہ آئے لیکن اللہ تعالیٰ نے اکبر ایس بار کو سچا ثابت کر دیا، جعلی صادق اور امین کی اصلیت قوم کے سامنے آگئی۔

Interior Minister

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

Rana Sanaullah

pti foreign funding case