خیبرپختونخوا اسمبلی کے 2 حلقوں کی درست حلقہ بندیاں جاری کرنے کی منظوری
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے 2 حلقوں کی درست حلقہ بندیاں جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
الیکشن کمیشن کے حکام ہنگامی طور پر رات گئے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد پہنچے جہاں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے 2حلقوں کی درست حلقہ بندیوں سے متعلق امور زیر غور آئے، جس کے بعد ان حلقوں کی درست حلقہ بندیاں جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔
چیف الیکشن کمشنر کی منظوری کے بعد درست حلقہ بندیوں کا فارم 7 جاری کردیا گیا، 2حلقوں کی غلط حلقہ بندیاں شائع ہونے پر اجلاس ہنگامی طور پر بلایا گیا۔
رات گئے غیر معمولی اجلاس میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا گیا۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف کارروائی کے لیے ایف آئی اے سمیت مختلف اداروں نے الیکشن کمیشن سے ریکارڈ مانگ رکھا ہے۔
Comments are closed on this story.