Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی رکنِ صوبائی اسمبلی کی گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

آج نیوز کے مطابق نا معلوم افراد کی فائرنگ سے لیاقت علی کے بھائی، سکیورٹی اہلکار اور ایک بچہ سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے
اپ ڈیٹ 06 اگست 2022 11:18pm
لیاقت علی کے علاوہ تین افراد بھی شدید زخمی۔ فوٹو — فائل
لیاقت علی کے علاوہ تین افراد بھی شدید زخمی۔ فوٹو — فائل
Breaking News | PTI MPA ki car par firing | Aaj News

لوئر دیر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ خیبر پختونخوا اسمبلی لیاقت علی کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

آج نیوز کے مطابق نا معلوم افراد کی فائرنگ سے لیاقت علی کے بھائی، سکیورٹی اہلکار اور ایک بچہ سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لوئر دیر کے علاقے گُل لعل قلعہ کے مقام پر پیش آیا جس میں لیاقت علی کے علاوہ تین افراد بھی شدید زخمی ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد گاڑی کھائی میں جا گری، جاں بحق اور زخمی افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

pti

firing incident

KPK Assembly

Lower Dir