Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کمیشن کو بھجوادیا

پی ڈی ایم کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی تھی، جس کے چند روز بعد ہی ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ سنادیا گیا، ریفرنس
شائع 04 اگست 2022 02:28pm
چیف الیکشن کمشنر کو ان کے عہدے سے ہٹایا جائے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
چیف الیکشن کمشنر کو ان کے عہدے سے ہٹایا جائے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا نہیں کررہے۔

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کمیشن کو بھجوادیا۔

ریفرنس میں کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ جان بوجھ کر بدانتظامی کررہے ہیں، وہ اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا نہیں کررہے، اس لیے چیف الیکشن کمشنر کو ان کے عہدے سے ہٹایا جائے۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنادیا

ریفرنس میں حکمراں اتحادیوں کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کا ذکر بھی کیا گیا ہے، گزشتہ ماہ پی ڈی ایم کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی تھی۔

ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمیشن پر فیصلہ جلد سنانے کے لیے دباؤ ڈالا گیا، ملاقات کے چند روز بعد ہی ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ سنادیا گیا۔

pti

ECP

اسلام آباد

Sikandar Sultan Raja

cheif election commisoner

supreme judicial council