Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی ریلے کی تباہ کاریاں، اموات کی تعداد 166 ہوگئی

پی ڈی ایم اے کے مطابق ریسکیو ٹیموں کو مزید 2افراد کی لاشیں ملی ہیں ۔
اپ ڈیٹ 04 اگست 2022 02:54pm
پی ڈی ایم اے نے بارشوں سے ہونے والے اب تک کے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
پی ڈی ایم اے نے بارشوں سے ہونے والے اب تک کے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

بلوچستان میں مون سون بارشوں اورسیلابی ریلےکی تباہ کاریاں جاری ہیں ،جس کے باعث اموات کی تعداد 166ہوگئی۔

بلوچستان میں طوفانی بارشوں اورسیلاب کی تباہ کاریاں تھم نہ سکیں، پی ڈی ایم اے کے مطابق ریسکیو ٹیموں کو مزید 2افراد کی لاشیں ملی ہیں ۔

لاشیں ملنے کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 166 تک پہنچ گئی جبکہ ملبے تلے دب جانے اور مختلف حادثات کے باعث 75 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں بارش اور سیلاب سے مزید 15 افراد جاں بحق

پی ڈی ایم اے کے مطابق مجموعی طور پر صوبے بھر میں 15 ہزار 337 مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ بارشوں سے 23 ہزار 13 مال مویشی مارے گئے ہیں۔

سیلابی ریلوں نے سب کچھ ملیا میٹ کرکے رکھ دیا، مختلف علاقوں میں پانی جمع ہونے سے 2 لاکھ ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ۔

خضدار ڈسٹرکٹ کے یونین گریشہ میں کئی دیہات تاحال زیر آب ہیں، بے بس متاثرین حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریلیف کی سرگرمیاں جاری ہیں، ریلیف کی سرگرمیوں میں انتظامیہ، پاک فوج ، بحریہ اور ایف سی کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں ۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے 6 اگست سے مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

بلوچستان

quetta

death casualties

monsoon rains

Balochistan flood