Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان ایٹمی پروگرام کو نقصان پہنچا رہے تھے، خورشید شاہ کا دعویٰ

فارن فنڈنگ کے معاملے پر کارروائی خفیہ نہیں ہوگی، جو بھی تحقیقات ہوگی اسے لائیو دکھایا جائے گا، ایف بی آر اور دیگر ادارے کارروائی کریں گے جب کہ ہم اداروں پر دباؤ نہیں ڈالیں گے
شائع 03 اگست 2022 08:52pm
کوئی بھی کام چھُپا  کر نہیں کریں گے۔ فوٹو — فائل
کوئی بھی کام چھُپا کر نہیں کریں گے۔ فوٹو — فائل
Exclusive debate with Khursheed Shah | Imran Khan Ki Giriftari mumkin?| Faisla Aap Ka

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل اور رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان سوچ سمجھ کر ملکی سلامتی کے خلاف کام کر رہے تھے۔

آج نیوز کے پروگرام “فیصلہ آپ کا” میں گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان ایٹمی پروگرام کو نقصان پہنچا رہے تھے اور وہ جان بوجھ کر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس نہیں گئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سوچ سمجھ کر ملکی سلامتی کے خلاف بھی کام کر رہے تھے۔

فارن فنڈنگ کے معاملے پر کارروائی خفیہ نہیں ہوگی

پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کے معاملے پر کارروائی خفیہ نہیں ہوگی، جو بھی تحقیقات ہوگی اسے لائیو دکھایا جائے گا، ایف بی آر اور دیگر ادارے کارروائی کریں گے جب کہ ہم اداروں پر دباؤ نہیں ڈالیں گے۔

وقت آگیا ہے ملکی ادارے آئین کے تحت چلیں

وفاقی وزیر نے کہا کہ وقت آگیا ہے ملکی ادارے آئین کے تحت چلیں، وزارتِ قانون پہلے معاملے کی جانچ پڑتال کرے گی پھر اسے کابینہ دیکھے گی، کوئی بھی کام چھُپا کر نہیں کریں گے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ہم فُل کورٹ کی ڈیمانڈ کر رہے ہیں، البتہ سپریم کورٹ کا آرڈر ہے ریڈ زون میں کوئی احتجاج نہیں کرسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے معاشرے کو تباہ کیا ہے، جو بندہ ساری دنیا کو چور کہہ رہا تھا آج خود سب سے بڑا چور نکلا ہے۔

pti

Supreme Court

ECP

imran khan

corruption case