Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان سچے ہیں توفنانشل ٹائمزکےخلاف کیس فائل کریں: محمد زبیر

عمران خان سب سے حساب مانگتے ہیں، لیکن خود انکار کردیتے ہیں
اپ ڈیٹ 30 جولائ 2022 01:05pm
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب

مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیرکا کہنا ہے کہ عمران خان سب سے حساب مانگتے ہیں لیکن جب ان سے حساب مانگا جائےتوانکار کردیتے ہیں،8 سال سےفارن فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن میں زیرالتواہے۔

اسلام آباد پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ فنانشل ٹائمزنے بتایا کس طریقے سے عمران خان کوپیسا منتقل کیاگیا، عمران خان اب خود کو احتساب کیلئے پیش کریں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نےکہاتھاکہ احتساب کاعمل خودسےشروع کروںگا ، ہرپارٹی کوفنڈنگ کی تفصیلات بتانی ہوتی ہیں، عمران خان اگر سچے ہیں توفنانشل ٹائمزکےخلاف کیس فائل کریں۔

محمد زبیرنے مزید کہا کہ ثاقب نثارنےعمران خان کوصادق وامین کاسرٹیفکیٹ دیا، اگرآپ صادق وامین ہیں تو تلاشی کیوں نہیں دیتے۔ حساب کتاب دینے سے کیوں ڈرتے ہیں۔

PMLN

pti foreign funding case

Muhammad Zubair

Financial Times