Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک میں محرم الحرام 1444 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق یکم محرم الحرام 31 جولائی بروز اتوار جب کہ یومِ عاشور 9 اگست بروز منگل کو ہوگا۔
شائع 29 جولائ 2022 08:53pm
حتمی اعلان چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے کیا۔ فوٹو — فائل
حتمی اعلان چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے کیا۔ فوٹو — فائل

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں محرم الحرام 1444 ہجری کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق یکم محرم الحرام 31 جولائی بروز اتوار جب کہ یومِ عاشور 9 اگست بروز منگل کو ہوگا۔

محرم الحرام 1444 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس کوئٹہ میں ہوا جس میں کمیٹی کے ممبران، محکمہ موسمیات اور دیگر معاون اداروں کے ذمے داران نے شرکت کی۔

دوسری جانب رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے شہروں میں ہوئے، وزارت مذہبی امور کے دفتر میں بھی زونل کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

پنجاب میں زونل کمیٹی کا اجلاس ایوان اوقاف لاہور میں ہوا، نئے اسلامی سال کے پہلے ماہ کا چاند نظر نہ آنے کا حتمی اعلان چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے کیا۔

پاکستان

Moon

محرم