Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

دوسروں سے حساب لیکن لاڈلے کا ہرگناہ معاف ہوجاتا ہے: طلال چوہدری

نواز شریف کے خلاف جےآئی ٹی بنائی جاتی ہے جس کے بعد کچھ نہیں مل پاتا اور دوسری جانب لاڈلوں کو کھلی چھوٹ دی جاتی ہے
اپ ڈیٹ 30 جولائ 2022 12:10am
لاڈلوں کو کھلی چھوٹ دی جاتی ہے۔ فوٹو — فائل
لاڈلوں کو کھلی چھوٹ دی جاتی ہے۔ فوٹو — فائل

رہنما مسلم لیگ (ن) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کے پیسوں سے عمران خان نے ملک میں دھرنے دیئے ہیں۔

ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ فنانشل ٹائمز نے ممنوعہ فنڈنگ کی مزید تفصیلات سے پردہ اٹھا دیا ہے، انصاف کے دہرے معیار نے پاکستان کو یہاں تک پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاڈلے کے لئے انصاف کا خاص معیار ہے، دوسروں سے دن رات حساب لیا جاتا ہے لیکن اس کا ہر گناہ معاف ہو جاتا ہے، کوئی پوچھنے والا بھی نہیں ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف جےآئی ٹی بنائی جاتی ہے جس کے بعد کچھ نہیں مل پاتا اور دوسری جانب لاڈلوں کو کھلی چھوٹ دی جاتی ہے۔

پاکستان میں سیاست کے لیے غیر ملکی فنڈنگ پر پابندی کے باوجود دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو آکسفورڈ شائر سے براستہ متحدہ عرب امارات ایک خطیر رقم منتقل ہوئی ہے۔

PMLN

imran khan

pti foreign funding case