Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ فی الفور کیا جائے: رانا ثناء اللہ

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کیس کے فیصلے میں تاخیرسمجھ سے باہرہے، فیصلہ محفوظ ہے،اب اس میں کیارکاوٹ ہے؟۔
شائع 28 جولائ 2022 04:48pm
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس 8 سال میں بھی مکمل نہیں ہوسکا، فنڈنگ کیس کا فی الفورفیصلہ کیاجائے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کیس کے فیصلے میں تاخیرسمجھ سے باہرہے، فیصلہ محفوظ ہے،اب اس میں کیارکاوٹ ہے؟ پی ٹی آئی وکلاءنے50مرتبہ کیس ملتوی کروایا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن فوری طورپرفیصلہ سنائے، ثابت ہوچکا300سےزائدکمپنیوں نے باہر سے پیسے بھیجے، عمران خان نےخود5ارب روپےکی جائیدادحاصل کی۔ عمران خان کی مثال ہٹلرسےملتی ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنرکوآئینی طریقہ کار کے مطابق لگایاگیا، عمران خان نے ہی موجودہ الیکشن کمشنرکا نام دیا تھا، دھونس دھاندلی سےملک نہیں چل سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہم سے حکومت ختم کرنےکامطالبہ کررہےہیں، عمران خان پہلےاپنی حکومتیں ختم کریں، لاڈلے کیخلاف 8 سال میں ایک فیصلہ نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ میرےخلاف محاذ بنا رہے ہیں، میں نے کہا تھا کہ اگرماحول پیدا کیا توآپشن موجود ہے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 186 ممبران کی کابینہ بنائی توحکومت ایک ماہ چلےگی، کم ممبران کی کابینہ بنائی توہفتےہی حکومت چلےگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کا کوئی مستقبل نہیں، عمران خان اپنے مطالبے سے مخلص نہیں اگرعمران خان مخلص ہیں توپہلےاپنی حکومتیں ختم کریں۔

PMLN

Interior Minister

Rana Sanaullah