Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سری لنکا سے شکست، پاکستان کی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن میں 2 درجہ تنزلی

قومی ٹیم تیسرے سے پانچویں نمبر پر چلی گئی جبکہ سری لنکن ٹیم تیسرے نمبر پر پہنچ گئی، چیمپیئن شپ میں جنوبی افریقا کا پہلا اورآسٹریلیا کا دوسرا نمبر ہے۔
شائع 28 جولائ 2022 03:58pm
پاکستان کی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل تک رسائی کھٹائی میں پڑ گئی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرک انفو
پاکستان کی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل تک رسائی کھٹائی میں پڑ گئی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرک انفو

گال: سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن میں 2درجہ تنزلی ہوگئی۔

قومی ٹیم تیسرے سے پانچویں نمبر پر چلی گئی اور اس کی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل تک رسائی کھٹائی میں پڑ گئی۔

سری لنکن ٹیم تیسرے نمبر پر پہنچ گئی، چیمپیئن شپ میں جنوبی افریقا کا پہلا اورآسٹریلیا کا دوسرا نمبر ہے۔

اس سے قبل پاکستانی ٹیم میزبان سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دے کر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پانچوں سے تیسری پوزیشن پر پہنچی تھی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں میزبان ٹیم لنکن ٹائیگرزنے شاہینوں کو 246رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر سیریز ایک ، ایک سے برابر کردی تھے۔

سری لنکاکے 508 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 261 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھے۔

پاکستان

Sri Lanka

ICC Test Championship

Galle Test

pakistan vs sri lanka