Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

دوسراٹیسٹ: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کے لیے 508 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف

دھنانجایا ڈی سلوا نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری مکمل کی اور 109 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
شائع 27 جولائ 2022 01:31pm
سری لنکا نے 360 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈیکلیئر کردی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پی سی بی ٹوئٹر
سری لنکا نے 360 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈیکلیئر کردی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پی سی بی ٹوئٹر

گال: سری لنکا نے دوسرے اورآخری ٹیسٹ کے چوتھے روز اپنی دوسری اننگز 360رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کرکے پاکستان کو جیت کے لیے 508 رنزکا ہدف دے دیا۔

گال ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 176 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو دمتھ کرونا رتنے 27 اور دننجیا ڈی سلوا 30 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

دونوں بلے بازوں نے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور کرونارتنے 61 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر عبداللہ شفیق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ ڈونتھ ویلا لیگے 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

دوسری جانب دھنانجایا ڈی سلوا نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور شاندار سنچری مکمل کی، ڈی سلوا 109 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جس کے بعد سری لنکا نے 360 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈیکلیئر کر دی اور پاکستان کو جیت کیلئے 508 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا۔

قومی ٹیم کے بولرزدوسری اننگزمیں سری لنکا کی 10وکٹیں حاصل کرنے میں ناکام رہے، نسیم شاہ اورمحمد نواز نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیاجبکہ یاسر شاہ ، نعمان علی اور آغا سلمان نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ سری لنکا نے پہلی اننگز میں 378 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 231 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اور یوں میزبا ن ٹیم کو پاکستان پر 147 رنز کی برتری حاصل تھی۔

پاکستان

Sri Lanka

Galle

Galle Test

pakistan vs sri lanka

dhananjaya de silva