Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

انشاءاللہ عمران خان کو واپس اپنی کرسی پر لے کر آئیں گے: مونس الہیٰ

اللہ پاک کے فضل سے ایک مشن پورا ہو گیا اب دوسرے مشن کے لیے تن من دھن کی بازی لگائیں گے۔ رہنما ملسم لیگ (ق)
اپ ڈیٹ 27 جولائ 2022 01:13pm
مونس الہیٰ عمران خان کے بڑے اتحادی کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
مونس الہیٰ عمران خان کے بڑے اتحادی کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور: مسلم لیگ (ق ) کے رہنما مونس الہیٰ نے کہا ہے کہ انشاءاللہ عمران خان کو واپس اپنی کرسی پر لے کر آئیں گے۔

نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے مونس الہیٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پرویز الہیٰ کی حلف برداری کے ساتھ سابق وزیراعظم عمران خان کی تصویر بھی شئیر کی، جہاں وہ 2018 میں وزیراعظم کا حلف لے رہے ہیں۔

مونس الہیٰ نے اس تصویر کے ساتھ لکھا کہ اللہ پاک کے فضل سے ایک مشن پورا ہو گیا اب دوسرے مشن کے لیے تن من دھن کی بازی لگائیں گے اور انشاءاللہ عمران خان کو واپس اپنی کرسی پر لے کر آئیں گے۔

واضح رہے کہ پرویز الہیٰ کے صاحبزادے مونس الہیٰ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بڑے اتحادی کے طور پر سامنے آئے ہیں اور وہ (ق) لیگی رہنما کے طور پر عمران خان کے ہر مشکل وقت میں ساتھ کھڑے نظر آئے ہیں۔

cm punjab

imran khan

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

Moonis Elahi

PML-Q