Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے پر قوم کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں: اسد عمر

قوم عمران خان کی دلیری اور ایمانداری کے ساتھ پوری ڈٹ کر کھڑی رہی،یہ سب قوم کی سوچ بدلنے کی بدولت ہوا اوریہ تاریخی لمحہ دیکھنے کو ملا، پی ٹی آئی رہنما
اپ ڈیٹ 27 جولائ 2022 11:38am
قوم عمران خان کی دلیری اور ایمانداری کے ساتھ پوری ڈٹ کر کھڑی رہی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
قوم عمران خان کی دلیری اور ایمانداری کے ساتھ پوری ڈٹ کر کھڑی رہی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمرکا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے پر قوم کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔

اپنے ویڈیوپیغام میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ قوم عمران خان کی دلیری اور ایمانداری کے ساتھ پوری ڈٹ کر کھڑی رہی، یہ سب قوم کی سوچ بدلنے کی بدولت ہوا اوریہ تاریخی لمحہ دیکھنے کو ملا۔

اسد عمر نے کہا کہ قوم نے بند کمروں میں ہونے والے فیصلوں اور بیرونی سازشوں کے خلاف اپنا فیصلہ سنایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے واضح پیغام دے دیا ہے کہ غلامی نا منظور ہے،طاقتور طبقے کو آج معلوم ہوا کہ عوام کی طاقت کیا ہوتی ہے۔

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ تاریخ میں لکھا جائے گا کہ اسی موڑ کی بدولت پاکستان ایک عظیم ملک بن گیا، امپورٹڈ حکومت کے ظلم اور بربریت کے سامنے ڈٹ جانے والے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار، پرویز الٰہی نئے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے چوہدری پرویز الہٰی کی درخواست منظور کرتے ہوئے وزیرِاعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی رولنگ کالعدم قرار دے دی تھی جبکہ پرویز الہٰی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چوہدری پرویز الٰہی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا حلف اُٹھا لیا

جس کے بعد ایوان صدر میں پرویز الہیٰ نے وزارت اعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے رات 2بجے ان سے حلف لیا۔

pti

asad umar

Supreme Court

cm punjab

اسلام آباد

Chaudhry Pervaiz Elahi

Pakistan Tehreek-e-Insaf