Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پارلیمان کو سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے کا حق ہے: شاہد خاقان عباسی

آپ نے خود یہ دروازے کھول دیئے ہیں، اختیارات کو محدود کرنے کے لئے قانون بن سکتا ہے
شائع 26 جولائ 2022 08:47pm
جب عدم اعتماد آئے یا پھر اسمبلی تحلیل ہو۔ فوٹو — فائل
جب عدم اعتماد آئے یا پھر اسمبلی تحلیل ہو۔ فوٹو — فائل

سابق وزیراعظم اور سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ میں چاہتا ہوں فوج اور عدلیہ اپنی حدود میں رہیں۔

آج نیوز کے پروگرام “فیصلہ آپ کا” میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پارلیمان کو سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے کا حق ہے، آپ نے خود یہ دروازے کھول دیئے ہیں، اختیارات کو محدود کرنے کے لئے قانون بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا آج امتحان ہے کہ سپریم کورٹ اپنی ساکھ بحال کرسکے گا یا نہیں، اگر ووٹ درست ہیں تو وہ 25 ووٹ بھی درست ہیں جو حمزہ کو ڈالے گئے۔

ایک سوال کے جواب میں لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں فوج اور عدالتیں اپنی حدود میں رہیں جب کہ انتخابات تب ہی ہوں گے جب عدم اعتماد آئے یا پھر اسمبلی تحلیل ہو۔

Shahid Khaqan Abbasi

Supreme Court

Pak army

Parliament

cm punjab election