Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جس قانون کا اطلاق ن لیگ پرہوتا ہے وہ پی ٹی آئی پر نہیں ہوتا: احسن اقبال

احسن اقبال نے کہا کہ ہم جائزبات کریں توہتک عزت کامقدمہ بن جاتاہے، عمران خان توہین عدالت کریں تونوٹس نہیں ہوتا، فل کورٹ سماعت سے کوئی سیاسی تنازع نہیں ہوگا۔
شائع 25 جولائ 2022 02:21pm
اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب
اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جس قانون کا اطلاق ن لیگ پرہوتا ہے وہ پی ٹی آئی پر نہیں ہوتا، ہمیں بلاوجہ ای سی ایل میں ڈالاجاتاہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ہم جائزبات کریں توہتک عزت کامقدمہ بن جاتاہے، عمران خان توہین عدالت کریں تونوٹس نہیں ہوتا، فل کورٹ سماعت سے کوئی سیاسی تنازع نہیں ہوگا، سب کامطالبہ ہےکہ فل کورٹ سماعت کرے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عثمان بزدارسےکوئی پوچھنےوالا نہیں ہے، ہم عدلیہ کا وقار بچاناچاہتے ہیں، عمران خان عدلیہ کے وقار کو ملیہ میٹ کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کونازک صورتحال سےنکال رہے ہیں۔

PMLN

Ahsan Iqbal

Federal Minister