Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکمران اتحاد کا وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق کیس کی فل کورٹ سماعت کا مطالبہ

حکمران اتحاد نےاس بات پر زور دیا ہے کہ یہ بہت اہم قومی، سیاسی اور آئینی معاملات ہیں
اپ ڈیٹ 23 جولائ 2022 05:02pm
پشاورمیں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کی جھلک — اے ایف پی/فائل
پشاورمیں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کی جھلک — اے ایف پی/فائل

حکمران اتحاد نے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کے انتخاب سے متعلق مقدمے کی سماعت فل کورٹ سے کروانے کا مطالبہ کردیا۔

مشترکہ متفقہ اعلامیہ میں کہا کہ ‎اتحاد میں شامل تمام جماعتیں چیف جسٹس سے مطالبہ کرتی ہیں کہ وزیراعلی پنجاب کے انتخاب سے متعلق مقدمے کی سماعت فل کورٹ کرے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے تمام معزز جج صاحبان پر مشتمل فل کورٹ سپریم کورٹ بار کی نظرِ ثانی درخواست، موجودہ درخواست اور دیگر متعلقہ درخواستوں کو ایک ساتھ سماعت کیلئے مقرر کرکے اس پر فیصلہ صادر کرے۔

حکمران اتحاد نےاس بات پر زور دیا ہے کہ یہ بہت اہم قومی، سیاسی اور آئینی معاملات ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ سیاسی عدم استحکام کی بھاری قیمت عوام مہنگائی، بے روزگاری اورغربت کی صورت ادا کر رہے ہیں۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان بار بار سیاست میں انتشار پیدا کر رہے ہیں جس کا مقصد احتساب سے بچنا اور چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنا ہے۔

حکمران اتحاد میں شامل جماعتیں اس عزم کا اعادہ کرتی ہیں کہ آئین، جمہوریت اورعوام کے حق حکمرانی پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

PMLN

punjab

Hamza Shehbaz

CMPunjabElections