Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کچھ قوتیں چاہتی ہیں عمران خان کے ہاتھوں پاکستان کو دیوالیہ کیا جائے: احسن اقبال

عمران خان ممنوعہ فنڈنگ کے ذریعے ملک میں انتشار کی سیاست پیدا کر کے دشمنوں کا کھیل کھیل رہا ہے
شائع 22 جولائ 2022 06:36pm
عمران خان عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
عمران خان عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان میں انتشار کی سیاست پیدا کر کے دشمنوں کا کھیل کھیل رہا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ کے ذریعے ملک میں انتشار پیدا کیا جا رہا ہے، کچھ قوتیں چاہتی ہیں عمران خان کے ہاتھوں پاکستان کو دیوالیہ کیا جائے، یہ ملک میں انتشار کی سیاست پیدا کر کے دشمنوں کا کھیل کھیل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران دور میں مخالفین کو بدترین انتقام کا نشانہ بنایا گیا، عمران نیازی انتخابی عمل میں مداخلت کرکے ڈھٹائی کے ساتھ تمام ضابطے پیروں تلے روندھ رہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں سنا رہا، معلوم نہیں عمران خان کو فارن فنڈنگ کی اجازت کس نے دی تھی، یہ عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ عمران نیازی نے ملک کی خارجہ پالیسی کا بیڑا غرق کیا، انہوں نے چار سال میں پاکستان کو بند گلی میں کھڑا کردیا ہے جب کہ ہم پاکستان کو واپس بند گلی سے باہر نکال رہے ہیں۔

Ahsan Iqbal

ECP

imran khan

pti foreign funding case