Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پرویزالہیٰ نے اسمبلی ہال میں پولیس سیکیورٹی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

پرویزالہیٰ نے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں حمزہ شہباز، ڈپٹی اسپیکر، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا۔
اپ ڈیٹ 22 جولائ 2022 01:44pm
اکثریت کھونے کے بعد حمزہ شہباز شکست تسلیم کرنے کو تیار نہیں، پرویز الٰہی

اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار پرویزالہیٰ نے اسمبلی ہال میں پولیس سیکیورٹی کے خلاف سپریم کورٹ سےرجوع کرلیا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار پرویزالہیٰ نے سپریم کورٹ میں دائرکی گئی درخواست میں حمزہ شہباز، ڈپٹی اسپیکر، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا ۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب: اسمبلی کے اندر اور باہر کتنے پولیس اہلکار تعینات ہوں گے؟

پرویز الہیٰ درخواست میں مؤقف اپنایا کہ اکثریت کھونے کے بعد حمزہ شہباز شکست تسلیم کرنے کو تیار نہیں، غیرآئینی اقدامات کرکے انتخابات میں خلل ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ یکم جولائی کو صاف اوشفاف انتخابات کا حکم دے چکی ہے، شکست نظر آتے ہوئے ن لیگ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، سارجنٹس کی جگہ پولیس کی اسمبلی ہال میں تعیناتی کا غیر قانونی نوٹس جاری کیا جاچکا ہے۔

پرویز الہیٰ نے مؤقف اپنایاکہ آئی جی پنجاب کو حکم دیا جائے کہ کوئی پولیس والا اسمبلی ہال میں داخل نہ ہو ،سارجنٹس کو اسمبلی ہال کی سیکیورٹی کنٹرول کرنے دی جائے۔

pti

Supreme Court

اسلام آباد

punjab assembly

Chaudhry Pervaiz Elahi

cm punjab election

police security