Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی پی7 راولپنڈی: راجہ صغیرکی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری

گزشتہ روزالیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی دوبارہ گنتی کی درخوست مسترد کردی تھی، جس پر پی ٹی آئی امیدوار نے ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اپ ڈیٹ 22 جولائ 2022 04:13pm
راجہ صغیر اب وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابات میں ووٹ ڈال سکیں گے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
راجہ صغیر اب وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابات میں ووٹ ڈال سکیں گے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی7 راولپنڈی سے مسلم لیگ (ن)کے امیدوار راجہ صغیرکی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس کے بعد راجہ صغیر وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابات میں ووٹ ڈال سکیں گے ۔

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پی پی 7 راولپنڈی سے (ن) لیگ کے راجہ صغیر کامیاب قرار پائے ہیں۔

ریٹرننگ افسر کے جاری کردہ نتائج کے مطابق راجہ صغیر کو 68906 ووٹ پڑے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار شبیر اعوان نے 68857 ووٹ حاصل کیے، حتمی نتیجے میں راجہ صغیر کے ووٹوں میں 12 اور شبیر اعوان کے ووٹوں میں 6 ووٹوں کا اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

گزشتہ روزالیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی دوبارہ گنتی کی درخوست مسترد کردی تھی۔

جسے پی ٹی آئی امیدوار شبیر اعوان نے تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

pti

PMLN

ECP

اسلام آباد

punjab assembly

Election commission of Pakistan

PP 7 Rawalpindi

shabbir awan

raja sagir