Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

چیئرمین نیب کیلئے آفتاب سلطان کا نام ہر لحاظ سے معتبر ہے، وزیر داخلہ

انوکھا لاڈلا نہ جیت پر خوش ہے نہ ہار پر، عمران خان خود ووٹ خرید کر شور مچاتا ہے، عمران خان نے اخلاقیات سے گری ہوئی بات کی، رانا ثنااللہ
اپ ڈیٹ 21 جولائ 2022 04:40pm
جن کا ضمیر زندہ ہے وہ پرویزالٰہی کو ووٹ نہیں دیں گے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
جن کا ضمیر زندہ ہے وہ پرویزالٰہی کو ووٹ نہیں دیں گے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ آفتاب سلطان کا نام بطور چیئرمین نیب ہر لحاظ سے معتبر ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ پنجاب میں ضمنی انتخابات مجموعی طور پر پرامن رہے، انوکھا لاڈلا نہ جیت پر خوش ہے نہ ہار پر، عمران خان خود ووٹ خرید کر شور مچاتا ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ 2018 میں کس نے پیسے چلائے تھے اور کس نے جہاز چلایا تھا؟

وفاقی وزیر نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں بھی پیسہ چلایا گیا، تمام سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑی ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ جن کا ضمیر زندہ ہے وہ پرویزالٰہی کو ووٹ نہیں دیں گے، عمران خان پرویزالٰہی کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتے تھے، آج پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو کو وزیراعلیٰ بنایا جارہا ہے، پرویزالہی کہتے ہیں عمران خان کے کہنے پر اسمبلی توڑ دیں گے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سب سے رابطے کرنا ہماراجمہوری حق ہے، پنجاب اسمبلی میں تمام سیاسی آپشنز استعمال کریں گے۔

Interior Minister

اسلام آباد

Rana Sanaullah

press conference

Chairman NAB

Aftab Sultan