Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وسیم اکرم نے ون ڈے کرکٹ کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

ون ڈے کرکٹ ختم ہورہی ہے، کرکٹ حکام کو 50 اوورز کے میچز ختم کرنے پر غور کرنا چاہیئے، بطور کمنٹیٹر مجھے بھی ون ڈے کرکٹ اب طویل لگتی ہے، سابق فاسٹ بولر
شائع 21 جولائ 2022 01:45pm
میرے خیال میں ون ڈے کرکٹ کو اب انٹرنیشنل کیلنڈر سے ختم کر دینا چاہیے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
میرے خیال میں ون ڈے کرکٹ کو اب انٹرنیشنل کیلنڈر سے ختم کر دینا چاہیے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کراچی: 1992 ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے سابق لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے ٹی 20 کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے بعد ون ڈے کرکٹ کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

برطانوی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ ختم ہورہی ہے، کرکٹ حکام کو 50 اوورز کے میچز ختم کرنے پر غور کرنا چاہیئے، بطور کمنٹیٹر مجھے بھی ون ڈے کرکٹ اب طویل لگتی ہے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ اب صرف ٹیسٹ اور ٹی 20 کرکٹ ہے، ٹی 20 آسان ہے 4 گھنٹے میں کھیل ختم ہو جاتا ہے، شائقین بھی 4 گھنٹے کی کرکٹ دیکھنا پسند کرتے ہیں، اب ایسا لگتا ہے جیسے ون ڈے میچ کئی دنوں تک ہورہا ہے، ایک روزہ میچ کھلاڑیوں کے لیے بھی تھکا دینے والا ہوتا ہے۔

سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ اسی لیے اب کھلاڑی ٹی 20 اور ٹیسٹ پر فوکس کررہے ہیں، میرے خیال میں ون ڈے کرکٹ کو اب انٹرنیشنل کیلنڈر سے ختم کر دینا چاہیے۔

وسیم اکرم نے مزید کہا کہ انگلینڈ میں ہاؤس فل ہوتا ہے جبکہ پاکستان، بھارت، بنگلا دیش سری لنکا اور جنوبی افریقا میں ون ڈے میچز کے دوران اسٹیڈیمز فل نہیں ہوتے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب ہر طرف ٹی ٹوئنٹی لیگز ہو رہی ہیں اور اس میں پیسہ بھی بہت ہے، اسی لئے کھلاڑی مختصر فارمیٹ کی کرکٹ کو ترجیح دیتے ہیں۔

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ون ڈے کرکٹ سے بین اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بین اسٹوکس کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہونا افسوس ناک ہے لیکن میں ان سے متفق ہوں کہ انہوں نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔

پاکستان

PCB

karachi

Former fast bowler

Wasim Akram