Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تصدیق شدہ مجرم زرداری ایم پی ایز کو خریدنے کی کوشش کررہا ہے: عمران خان

کیا نیوٹرلز کو سمجھ نہیں آرہی اپورٹڈ حکومت کس طرح ملک تباہ کر رہی ہے
شائع 20 جولائ 2022 08:39pm
کیا قوم کے اخلاق کی تباہی پر سوموٹو نہیں بنتا۔ فوٹو — فائل
کیا قوم کے اخلاق کی تباہی پر سوموٹو نہیں بنتا۔ فوٹو — فائل

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ سرٹیفائیڈ کرمنل زرداری ایم پی ایز کو خرینے کی کوشش کررہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ بیان دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چوری کے پیسے سے وفاقی حکومت کو الٹنے اور این آر او ٹو حاصل کرنے کے بعد سرٹیفائیڈ کرمنل زرداری ایم پی ایز کو 50 کروڑ روپے میں خرینے کی کوشش کر رہا ہے جسے جیل میں ہونا چاہیئے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ یہ سب شریف مافیا سے مل کر پنجاب کے عوام کا مینڈیٹ چوری کرنے کی کوشش ہے جو ہماری جمہوریت پر نہیں بلکہ ہمارے سماج کی اخلاقی بنیادوں پر بھی سنگین حملہ ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ہم قابل احترام سپریم کورٹ سے سوال پوچھنا چاہتے ہیں کہ کیا جو نقصان ہورہا ہے انہیں اس کا ادراک نہیں اور کیا جمہوریت و قوم کے اخلاق کی تباہی پر سوموٹو نہیں بنتا۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کیا نیوٹرلز کو سمجھ نہیں آرہی اپورٹڈ حکومت کس طرح ملک تباہ کر رہی ہے۔

Supreme Court

Asif Ali Zardari

imran khan

Neutral

cm punjab election