Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فواد چوہدری کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں: عطا تارڑ

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے حسب معمول رونا شروع کردیا، میں لاہور میں ہوں اور ادھر ہی رہوں گا
شائع 20 جولائ 2022 07:29pm
لاہور: وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ پریس کانفرنس کر رہے ہیں: فوٹو(فائل)
لاہور: وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ پریس کانفرنس کر رہے ہیں: فوٹو(فائل)

لاہور: وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ نے کہا ہے کہ فوادچوہدری کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں، وہ 5 جماعتیں بدل چکے ہیں، اگرمیں نےآپ کےایم پی اےکوپیسےکی آفرکی ہوتومجھ پراللہ کاقہرنازل ہو، فوادچوہدری اگر آپ نےجھوٹ بولاہےتوآپ پراللہ کاقہرنازل ہو۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ چوہدری مسعود نے 3 اپریل 2022 کواستعفادیا تھا، فیصل نیازی اورجلیل شرقپوری نےبھی استعفادیا، جلیل شرقپوری واپس آئے تو لے لیں گے، ہوسکتاہےاس کے بعد اور بھی استعفے آجائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے حسب معمول رونا شروع کردیا، میں لاہور میں ہوں اور ادھر ہی رہوں گا۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پرویزالہٰی نےالیاس چنیوٹی کوحج کےدوران10کروڑرشوت کی پیشکش کی، حج کےدوران رشوت دیناک مکروہ عمل ہے،آپ اس سےبازنہیں آئے، تحریک انصاف کےتمام بیانیے اب تک غلط ثابت ہوئے ہیں۔

PMLN

punjab

Fawad Chaudhary

Attaullah Tarar