Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان امریکا تعلقات کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، احسن اقبال

احسن اقبال نے کہا کہ عالمی برادری بشمول امریکہ کو بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے
شائع 20 جولائ 2022 06:30pm
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور امریکی نمائندہ خصوصی دلاور سید سے ملاقات کر رہے ہیں: فوٹو(فائل)
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور امریکی نمائندہ خصوصی دلاور سید سے ملاقات کر رہے ہیں: فوٹو(فائل)

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ تجارت و سرمایہ کاری کیلئے پاکستان اور امریکا تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

واشنگٹن میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے تجارتی اور کاروباری امور دلاور سید سے ملاقات کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے امریکا کے تعاون کی بھی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بشمول امریکہ کو بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے۔

دوسری جانب پاکستان بینک فنڈ اسٹاف ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کے بہترین مفاد میں مشکل فیصلے کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ملک کے معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کی بھرپور کوشش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت غریب خاندانوں کی مدد کر رہی ہے۔

پاکستان

کاروبار

USA