توانائی بحران: سندھ میں ایک بار پھر بازار رات 9 بجے بند کرنے کا حکم
ملک میں انرچی بچت کے پیشِ نظر سندھ حکومت نے شہرِ قائد سمیت صوبے بھر میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کا حکم دے دیا۔
محکمہ داخلہ سندھ نے تمام بازار، دکانیں، سُپر مارکیٹس رات نو بجے بند کرنے کے احکامات سے متعلق ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹفیشکین میں بتایا گیا کہ پابندی ایک ماہ کے لئے لگائی گئی ہیں جس کا اطلاق 17 اگست تک رہے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل اسٹورز، فارمیسی، اسپتال، پیٹرول پمپس پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا جب کہ بیکرز اور دودھ کی دکانوں کو بھی استثنیٰ حاصل ہے۔
حکومتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بل بورڈز کی لائٹس رات 9 بجے، شادی ہالز رات ساڑھے 10 بجے جب کہ ریسٹورنٹس اور چائے خانے رات ساڑھے 11 بجے بند ہوں گے۔
اس کے علاوہ تمام سنیما ہالز، تھیئٹر سمیت جمز، کلبز، کافی شاپس، سرکس ا ور تفریحی مقامات رات ساڑھے 11 بجے بند کردیئے جائیں گے تاہم نئے حکم نامے میں آن لائن فوڈ ڈلیوری سروس کو اجازت دی گئی ہے۔
Comments are closed on this story.