Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پہلا ٹیسٹ: سری لنکا کا 342 رنز کا ہدف، پاکستان کی بیٹنگ جاری

گال ٹیسٹ کے چوتھے روز میزبان ٹیم نے دوسری اننگز 329رنز 9 کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی اورمجموعی اسکور میں 8 رنز کے اضافے کے بعد پوری ٹیم 337 رنزپرسمٹ گئی۔
شائع 19 جولائ 2022 01:07pm
ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے عمدہ آغاز فراہم کیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پی سی بی ٹوئٹر
ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے عمدہ آغاز فراہم کیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پی سی بی ٹوئٹر

گال:پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کے 342رنزکے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، قومی ٹیم نے اب تک ایک وکٹ کے نقصان کے 93رنز بنالئے۔

گال ٹیسٹ کے چوتھے روز میزبان ٹیم نے دوسری اننگز 329رنز 9 کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی اورمجموعی اسکورمیں8رنزکے اضافے کے بعد پوری ٹیم 337 رنزپرسمٹ گئی اور پاکستان کوجیت کیلئے 342 رنزکا ہدف ملا۔

آخری وکٹ فاسٹ بولر نسیم شاہ نے حاصل کی جبکہ دنیش چندی مل 94 رنز بنا کرناٹ آؤٹ رہے، جنہوں نے 5 چوکے اور 2 چھکے بھی لگائے۔

پاکستان کے محمد نواز نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ یاسر شاہ نے 3، حسن علی اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرزنےعمدہ آغازفراہم کیا، عبداللہ شفیق اورامام الحق نے پہلی وکٹ کی شراکت میں87رنزجوڑے، امام الحق 35 رنز بناکر رمیش مینڈس کا شکار بنے ۔

342 رنز کے ہدف کے تعاب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے ، قومی ٹیم نے اب تک ایک وکٹ کے نقصان پر 93 رنز بنالئے، عبداللہ شفیق 51 اور اظہر علی 4رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

سری لنکا کی پہلی اننگز

سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں222 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، میزبان ٹیم کی جانب سے دنیش چندی مل نے سب سے زیادہ 76 رنز اسکور کئے۔

اس کے علاوہ اوشاڈا فرنینڈس نے 35، مہیش تھیکشنا نے 38، کوشل مینڈس نے 21 اور ڈی سلوا نے 14 رنز بنائے۔

قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی 4، یاسر شاہ اور حسن علی نے 2، 2 جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی پہلی اننگز

سری لنکا کے 222 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار دکھائی دی اور پوری ٹیم 218 رنز بناسکی۔

قومی کپتان بابر اعظم نے تاریخی اننگز کھیلی، انہوں نے 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 119 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ بولر نسیم شاہ نے ان کا پورا ساتھ دیا۔

اس کے علاوہ پاکستان کے محمد رضوان 19، یاسر شاہ 18 اور حسن علی 17 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

سری لنکا کی جانب سے پربت جے سوریا نے 5، مہیش تھیکشنا اور رمیش مینڈس نے 2،2 اور کسن راجیتھا نے ایک وکٹ لی۔

پاکستان

Sri Lanka

Galle

Galle Test

Pak vs Sri