Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب ضمنی انتخاب میں بدترین شکست: میں تو شروع سے حکومت لینے کے حق میں نہیں تھا، نواز شریف

پنجاب ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی شکست کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف، سابق صدر آصف زرداری اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
اپ ڈیٹ 18 جولائ 2022 07:08pm
تینوں رہنماؤں نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی شکست کا جائزہ لیا۔

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ میں تو شروع سے حکومت لینے کے حق میں نہیں تھا۔

پنجاب ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی شکست کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف، سابق صدر آصف زرداری اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ٹیلی فونک رابطے میں تینوں رہنماؤں نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی شکست کا جائزہ لیا۔

‏تینوں رہنماوں کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں پنجاب اورمرکزمیں آئندہ کی حکمت عملی پربھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

تینوں ‏رہنماؤں کا مؤقف تھا کہ عوام نے بڑھتی مہنگائی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بدلہ لیا۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے آغاز سے ہی حکومت نہ لینے کے اپنے مؤقف کو دہرایا۔

نواز شریف نے کہا کہ وہ تو پہلے ہی سے حکومت لینے کے حق میں نہیں تھے لیکن دوستوں کے اصرار پر راضی ہوگئے۔

تینوں رہنماؤں نے ملک میں جلد عام انتخابات کروانے سے متعلق تجاویز پربھی غور‏کیا۔

ٹیلی فونک گفتگو میں اتفاق کیا گیا کہ اتحادیوں کی مشاورت سے تفصیلی لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔

pti

PMLN

Nawaz Sharif

Asif Ali Zardari

اسلام آباد

Molana Fazal ur Rehman

punjab by election