Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں تبدیلی کی ابتداء ہوچکی ہے: فواد چوہدری

فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو تنگ کیا جارہا ہے، تنگ کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا
شائع 17 جولائ 2022 12:48pm
لاہور: تحریک انصاف رہنما فواد چوہدری میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں : اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب
لاہور: تحریک انصاف رہنما فواد چوہدری میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں : اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اب پنجاب اسمبلی سے استعفے آنا شروع ہوگئے، پنجاب میں تبدیلی کی ابتداء ہوچکی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو تنگ کیا جارہا ہے، تنگ کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاکھوں لوگ تحریک انصاف کو ووٹ ڈال رہے ہیں، انتظامی طور پراس سے نااہل الیکشن کمیشن نہیں دیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابی نتائج ہماری توقع کے مطابق ہی آنے ہیں، تحریک انصاف بھرپوراکثریت سے جیتے گی۔

pti

lahore

punjab

Fawad Chaudhary