Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور کے حلقہ پی پی 168 کے ضمنی الیکشن میں ووٹوں کی مبینہ خریداری

ملزم خالد حسین نے اپنا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے بتایا اور لوگوں کو دو سے تین ہزار روپے فی کارڈ دینے کا انکشاف کیا
شائع 17 جولائ 2022 12:20am
پولیس کا کہنا تھا ملزم خالد نے خریدے گئے ووٹوں کی تفصیلات اور جمع شدہ شناختی کارڈز کی وڈیو فرخ حبیب کو بھیجی تھیں۔ تصویر: روئٹرز (فائل)
پولیس کا کہنا تھا ملزم خالد نے خریدے گئے ووٹوں کی تفصیلات اور جمع شدہ شناختی کارڈز کی وڈیو فرخ حبیب کو بھیجی تھیں۔ تصویر: روئٹرز (فائل)

لاہور کے حلقہ پی پی 168 کے ضمنی الیکشن میں ووٹوں کی مبینہ خریداری کے الزام میں پولیس نے تحریک انصاف کے ایک کارکن کو گرفتار کر کے سینکڑوں شناختی کارڈ تحویل میں لے لئے۔

پولیس کے مطابق ملزم خالد حسین نے اپنا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے بتایا اور لوگوں کو دو سے تین ہزار روپے فی کارڈ دینے کا انکشاف کیا۔

ملزم نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے، اسے پی پی 168 سے لوگوں نے شناختی کارڈ دئیے تھے۔

خالد حسین کا موبائل ڈیٹا بھی منظر عام پر آ گیا ہے جس کے مطابق وہ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب اور حافظ فرحت سے رابطے میں تھا۔

پولیس کا کہنا تھا ملزم خالد نے خریدے گئے ووٹوں کی تفصیلات اور جمع شدہ شناختی کارڈز کی وڈیو فرخ حبیب کو بھیجی تھیں۔

الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی خریداری کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پاکستان

lahore

Punjab by-elections

Pakistan Tehreek-e-Insaf