Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ اہلیہ انتقال کر گئیں

سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی اہلیہ ایوانا ٹرمپ 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں
اپ ڈیٹ 15 جولائ 2022 09:29am
7 ستمبر 1997  ڈونلڈ ٹرمپ اپنی سابقہ ​​بیوی ایوانا ٹرمپ کے ساتھ بات کر رہے ہیں، تصویر رائٹرز
7 ستمبر 1997 ڈونلڈ ٹرمپ اپنی سابقہ ​​بیوی ایوانا ٹرمپ کے ساتھ بات کر رہے ہیں، تصویر رائٹرز

سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی اہلیہ ایوانا ٹرمپ 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔

رائٹرز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پرایک پوسٹ میں اپنی اہلیہ کے انتقال کی خبردی۔

ان کا کہنا تھا کہ “مجھے ان تمام لوگوں کو بتاتے ہوئے بہت دکھ ہو رہا ہے ایوانا ٹرمپ کا نیویارک شہر میں اپنے گھر میں انتقال ہو گیا ہے۔”

تاہم ڈونلڈ ٹرمپ اور ایوانا کی شادی 1977 میں ہوئی تھی جس کے بعد ان کی 1992 میں طلاق ہوگئی، جن سے ان کے ان ک تین بچے تھے۔

دریں اثنا ایوانا ٹرمپ کی موت سے متعلق نہ تو خاندانی ذرائع اور نہ ہی سابق صدر کی پوسٹ میں ان کی موت کی وجہ بتائی گئی تھی۔

اسی دوران نیویارک پوسٹ نے نامعلوم پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں اپنے مین ہٹن اپارٹمنٹ میں دل کا دورہ پڑا تھا۔

خیال ایوانا ٹرمپ نے 2016 میں اپنے سابق شوہر کے انتخاب لڑنے کی حمایت کی جبکہ وقتاً فوقتاً انھیں مشورے دیتی تھیں۔

Donald Trump

United States

Ivana Trump