Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان پہلا سیاستدان ہے جسے سپریم کورٹ نے آئین شکن قرار دیا: مریم نواز

حکومت سے مطالبہ ہے کہ مقدس آرٹیکل توڑنے والوں پر غداری کے مقدمے چلائے، انہیں ایسی سزا ملنی چاہئے پھر کسی کو آئین کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہ ہو
شائع 14 جولائ 2022 07:30pm
پی سے پنکی اور آئی سے ابراہیم مانیا ہوتا ہے۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
پی سے پنکی اور آئی سے ابراہیم مانیا ہوتا ہے۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
PMLN power show | Maryam Nawaz Speech Blasting Speech | Aaj News

نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے فتنہ خان کی سیاست کو اڑا کر رکھ دیا ہے۔

کلر سیداں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مبارک ہو عمران خان تم پہلے سیاستدان ہو جس نے ڈکٹیٹر کو بھی مات دی اور جسے سپریم کورٹ نے اسے آئین شکن قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ مقدس آرٹیکل توڑنے والوں پر غداری کے مقدمے چلائے، انہیں ایسی سزا ملنی چاہئے پھر کسی کو آئین کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہ ہو۔

لیگی رہنما نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ثاقب نثار کے صادق اور امین کو اڑا کر رکھ دیا ہے، ایک جج نے لکھا اس نے سازش کا کوئی ثبوت نہیں دیا، عمران خان نے سوچا کہ سپریم کورٹ بھی کوئی جلسہ ہے جہاں یہی جھوٹ بولے گا۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کہتا ہے مسٹر ایکس اور مسٹر وائی دھاندلی کرتا ہے، آپ کو اے بی سی میں پڑھاؤں، اے بی سی میں جی، پی، اور آئی بھی آتا ہے، جس میں جی سے گوگی، پی سے پنکی اور آئی سے ابراہیم مانیا ہوتا ہے۔

PMLN

Supreme Court

imran khan

punjab by election