جوبائیڈن کے دورہ مشرق وسطیٰ پر ایرانی صدر کا ردعمل سامنے آگیا
امریکی صدر جوبائیڈن کے دورہ مشرق وسطیٰ پر ایرانی صدرابراہیم رئیسی نے کہا کہ اس طرح کے دورے اسرائیلی حکومت کی سلامتی کو یقینی نہیں بنا سکتے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدرابراہیم رئیسی نے کہا کہ ایران علاقائی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی اقدام کو نظرانداز نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکیوں کے پیغامات بھیجنے والوں کے لیے کئی بار واضح کیا ہے کہ ایران کی علاقائی سالمیت کیخلاف سب سے چھوٹا اقدام ہمارا فیصلہ کن ردِ عمل کا باعث بنے گا۔
ایرانی صدر نے واضح کیا کہ ایرانی قوم پر جو دباؤ انہوں نے ڈالا ہے وہ بے مثال اور زیادہ ہے، لیکن اس طرح کے دباؤ کسی بھی طرح سے کارگر ثابت نہیں ہوئے اور وہ ناکام رہے ہیں۔
خیال رہے کہ ایرانی صدر کا ردعمل ایسے وقت آیا جب امریکی صدر جوبائیڈن اپنے سرکاری دورے پر مشرق وسطیٰ پہنچے ہیں۔
Comments are closed on this story.