Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماورہ حسین کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں

کورونا کا شکار ہونے کے بعد اداکارہ نے دعائیں کرنے والے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا
اپ ڈیٹ 13 جولائ 2022 07:49pm
ماورہ حسین  ___ تصویر انسٹاگرام
ماورہ حسین ___ تصویر انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔

اداکارہ نے مقبول فوٹو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو اطلاع دی کہ ان کا کورونا مثبت آگیا ہے۔

ماورہ حسین نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ کورونا مثبت واحد پازیٹیویٹی ہے، جس پر میں خوش نہیں ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود شکر گزار ہوں کہ مجھے گھر میں رہنے، آرام کرنے، صحت یاب ہونے اور اپنی دیکھ بھال کرنے کا موقع ملا ہے۔

اداکارہ نے دعائیں کرنے والے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کرتے ہوئے لکھا کہ انشاء اللہ میں جلد صحتیاب ہوکر کام پر واپس آؤں گی۔

پاکستان

corona

Mawra Hocane